اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اتحادی جماعت کی رہنما کا استعفیٰ ،جرمن حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب

جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کا آج پیر کو ایک ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران حکومت کو درپیش حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میرکل حکومت کی اتحادی سوشل ڈیموکریکٹ پارٹی کی رہنما آندریا ناہلس نے اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ناہلس کے مستعفی ہونے کے بعد حکومتی اتحاد کے قائم رہنے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چانسلر انگيلا ميرل میرکل نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنا کام جاری رکھے گی۔