اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی پرسماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی تو اس موقع پر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد اُن کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔