اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین میں زلزلہ، 12 افراد ہلاک، 134 زخمی

چین میں 6.0 شدت سے زلزلے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 134 زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے. فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوب مغربی چین میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ درجنوں تعمیرات کے منہدم ہونے یا انہیں نقصان پہنچے سے 4 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔ زلزلے کے بعد علاقے میں کم از کم 4 آفٹرشاکس بھی آئے جن کی زیادہ سے زیادہ شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ شہری حکومت کے مطابق سیچوان صوبے میں شہر یبن کے باہر زلزلے میں متعدد تعمیرات کو نقصان پہنچا، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز رات بھر عمارت سے ایک شخص کو زندہ نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی ایک اور منہدم تعمیرات سے ایک خاتون دوسرے کی مدد کرتی نظر آئیں۔ زلزلے سے متعلق سرکاری ایجنسی شنوا نے بتایا کہ مختلف ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں اور یبن اور زویونگ کاؤنٹی کو ملانے والے بڑے ہائی وے کو بند کردیا گیا۔ خبررساں ادارے نے بتایا کہ زلزلے سے ایک منٹ قبل صوبائی دارالحکومت چنگدو میں انتباہی الارم کا نظام بجا تھا جبکہ یبن میں زلزلے سے 10 سیکںڈ قبل انتباہی گھنٹی بجی تھی۔ شنوا کے مطابق زلزلے سے قبل 3 سیکنڈ پہلے ہیڈ اسٹارٹ ہونے سے ہلاکتوں میں 14 فیصد روک سکتے ہیں۔ یبن شہر کی حکومت کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں چینگننگ کاؤنٹی میں 9 افراد ہلاک جبکہ ککژین کاؤنٹی میں دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ سیچوان صوبے میں آئے روز زلزلہ آتا ہے، تاہم 2008 میں آنے والے 7.9 شد کے خطرناک زلزلےے میں 87 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔