اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم کی آمدکیخلاف پی پی امیدوارنےالیکشن کمیشن کوشکایت کی تھی۔ این اے دوسو پانچ میں ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان سمیت گورنر سندھ عمران اسماعیل،فہمیدہ مرزا،محمد میاں سومرو کو نوٹس جاری کردیا ۔ ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد مانیٹرنگ آفیسر این اے 205 نے نوٹس جاری کیئے، شوکاز نوٹس وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر جاری کیا۔ متن میں کہا گیا آپ نے الیکشن قوانین سے واقف اور الیکشن شیڈیول کے اجراء کے باوجود گھوٹکی کے حلقے کا دورہ کیا اور ضمنی انتخاب کےحلقے میں آکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ضابطہ اخلاق کے رول 17 کی خلاف ورزی کی گئی ۔ متن کے مطابق شوکاز نوٹس ملنے کے ایک ہفتے میں جواب داخل کرائیں، ایک ہفتے میں جواب نہ ملنے پر آپ کے خلاف ڈسیپلینری ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کی آمد کیخلاف پی پی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو شکایت کی تھی۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نےگھوٹکی پہنچ کر سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر تعزیت کی اور ملاقاتیں کیں تھیں۔دوسری جانب وزیراعظم اور دیگر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکازنوٹس ملنے کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیر کے انتقال پر تعزیت کیلئےگئے تھے،الیکشن کمیشن احساس کرے، گھوٹکی میں حکومتی مشینری کام کر رہی ہے، حلقے میں حکومتی مشینری کےاستعمال پر پی پی کو نوٹس دیاجائے۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا آئی جی سندھ پولیس افسران کے الیکشن میں ملوث ہونے کا نوٹس لیں ، یہ چاہتے ہیں کہ دباؤ دے کر این آر او حاصل کرے۔