ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی

امریکن ڈالر کی کمی کے بعد عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالرکی کمی سے 1414 ڈالر کی سطح پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت بھی گر گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 79 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1628 روپے گھٹ گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 68 ہزار 244 روپے ہو گئی۔