اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا بیرون ملک قیدپاکستانیوں کے لیے بڑا قدم

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت خارجہ کو قید پاکستانیوں کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا اور وزارت خارجہ سے40 دن میں دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کوقید پاکستانیوں کی رہائی پرخط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کی رہائی کے کےفوری اقدامات کیےجائیں، وزیراعظم آفس اور وزارت خارجہ کے درمیان ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے۔خط میں کہا گہا معمولی سزا یاجرمانہ نہ ادا کرنےوالوں کی رہائی کےفوری اقدامات کیےجائیں اور اچھے سفارتی تعلقات ہونےپرقیدیوں کی بلامعاوضہ رہائی کی بات کی جائے، جوخاندان جرمانےادا نہیں کر سکتے، حکومت ان کوادائیگی میں مدد کرے گی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے خط میں کہا گیا دفتر خارجہ 40 دن میں بتائےکونےممالک بلامعاوضہ رہائی دےسکتے ، کونسے ممالک میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کےلیے جرمانہ ادا کرنا ہے۔