اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ نے جنگی طیارے F-22 اسٹیلتھ قطر بھجوادیئے

امریکہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اورایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث امریکہ نے جنگی طیارے ایف ٹوئنٹی ٹو اسٹیلتھ قطر بھجوادیئے تاہم قطربھیجے گئے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے،ان طیاروں کو پہلی بار قطر ایئربیس پر تعینات کیا گیا ہے۔امریکی ائیرفورس کا کہنا ہے کہ طیارے مشرق وسطی میں موجود امریکی فورسزاورامریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ان طیاروں نے قطر جانے سے قبل اسپین میں قیام کیا، بیس ذرائع کے مطابق جہاں سے صرف 6 طیاروں نے ہی اڑان بھری۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی کے باعث تین طیارے ابتدا میں ہسپانوی بیس پر ہی رکے رہے۔واضح رہے گذشتہ ماہ قطر کے ایئر بیس پر بی 52 بمبار بلوائے گئے تھے، ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بی ۔ 52 بمبار طیارے قطر میں امریکی ائیر بیس پر موجود ہیں۔