اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیاحوں کی حفاطت کیلئے مری میں بھی ڈولفن فورس تعینات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں سے کھانے پینے اور رہائش کے لیے اضافی رقوم وصول کرنے اور انہیں غیر معیاری اشیا فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زائد قیمت وصول اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران اس مسئلے کے سدباب کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کیں کہ ‘کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ‘سیاحتی مقامات پر اضافی چارجز کے ذریعے سیاحوں کو لوٹنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘  عثمان بزدار نے تنبیہ کی کہ اس معاملے کو حل کرنا اور مارکیٹ میں معیاری اشیا کی فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر آئندہ اس طرح کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  انہوں نے ہدایت کی کہ مری میں غیر معیاری اشیا کی فروخت کو ہر صورت روکا جائے جبکہ اس معاملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔ خیال رہے کہ مری میں متعدد افسوسناک واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سیاحیوں کے ساتھ مقامی افراد سمیت ہوٹل انتظامیہ اور مالکان نے جھگڑا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سیاحوں نے سیاحتی مقام پر ناقص انتظامات اور ہوٹل مالکان سمیت کھانے پینے کی اشیا پر اضافی چارجز وصول کرنے کی شکایت کی۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہوٹل انتظامیہ کو کچھ سیاحوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعدازاں مقامی سیاح نے پولیس سے ہوٹل مالکان کے خلاف شکایت کی تو پولیس نے موقف اختیار کیا کہ وہ مذکورہ معاملے میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا سکتے کیونکہ ہوٹل ان کی حدود کے دائرسے باہر ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں ٹریفک نظام کی بہتری کی بھی ہدایات کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ٹریفک کا بہترین انتظام کرکے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘۔