اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اللہ مجھے سخت ترین سزا دے اگر میں جھوٹ بولوں

لاہور میں احتساب عدالت نےرمضان شوگر مل کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر شہباز شریف نےعدالت عالیہ سے درخواست کی کہ مجھے پانچ منٹ دیے جائیں میں کیس کے فیکٹ کی بات کروں گا، میں عدالت میں خود کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔اجازت ملنے کے بعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں خطار کار ترین انسان ہوں لیکن میں نے پبلک سروس میں دن رات ایک کیا لیکن نیب من گھڑت جھوٹا اور بے بنیاد کیس بناکر میری تذلیل کررہا ہے، ہم سب نے ایک دن قبر میں جانا ہے، اللہ مجھے سخت ترین سزا دے اگر میں جھوٹ بولوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہی 2015 میں سندھ نے گنے کی قیمت 181 روپے فی من رکھی ہم نے 180 روپے فی من رکھی، سندھ حکومت نے قیمت 181 سے کم کر کہ 165 روپے فی من کر دی۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ نیب کے وکیل کا جواب میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔نیب کے وکیل کے بیان پر حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی ریمانڈ کی جو درخواست گزشتہ سماعت پر تھی آج بھی وہی ہے، جس ایم پی اے نے نالہ بنانے کی درخواست دی وہ کبھی حمزہ سے ملا ہی نہیں، شوگر ملز کا ملازم جاوید اقبال تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، نیب میں پیش بھی ہوا، ریفرنس دائر ہو چکا ہے پھر جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت۔عدالت نے نیب کی جانب سے جمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو بیس جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔