اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو سوال نامہ فراہم ،بیان بھی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مختلف سوالات کیے، نیب نے سوال اٹھایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریدار ی کی ضرورت کیا تھی۔ نوازشریف نے جواب دیا کہ میرا گاڑیوں کی خریداری سے کیا تعلق،جنہوں نے خریدی ان سے پوچھا جائے، نوازشریف نے کاز کہ آپ کیا غیر ضروری کیسز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، کیا یہ کوئی کیس ہے۔ جتنے مرضی کیسز لے آئیں، کسی میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا.نیب ٹیم نے سوا ل کیا کہ تحفے میں ملی گاڑی آپ کے زیرا ستعمال رہی ؟نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو میرا حق بنتا تھا وہی گاڑی فراہم کی گئی تھی۔ ٹیم نے پوچھا کہ تحفے میں ملی گاڑی صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے، جس پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی گاڑی غیر قانونی طورپر استعمال نہیں کی۔