برطانیہ کی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہاز پکڑ لیا

رائٹرز کے مطابق گریس ون نامی آئل ٹینکر کو جنوبی اسپین کے قریب بحر روم میں برطانیہ کے زیر اثر علاقے میں قبضے میں لیا گیا، خیال رہے کہ اسپین کا جنوبی علاقہ جبرالٹر برطانیہ کے کنٹرول میں ہے۔ایران نے برطانیہ کے اس اقدام پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، ایران کے سفارتی ذرائع کے مطابق برطانیہ کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔جبرالٹر حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ آئل ٹینکر یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل شام کی ایک ریفائنری کو تیل پہنچانا چاہتا تھا۔

دوسری طرف ایران نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دے جسے گزشتہ روس جبرالٹر میں روکا گیا تھا۔ ایران نے برطانیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ایما پر ایسا کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی سفارت کار کو طلب کر کے اس اقدام پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ایران نے برطانیہ کے اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے آئل ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا۔