اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,636FansLike
9,993FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کیلیفورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، ایمرجنسی نافذ

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں 20 سالوں بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سڑکیں، عمارتیں بری طرح متاثر ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس کا محور شمال مشرقی ریاست لاس اینجلس سے 240 کلو میٹر دور شہر رجکریسٹ تھا۔زلزلے سے عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے، زلزلے کی شدت اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث پانی اور گیس پائپ لائنیں بھی پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں کچھ مقامات میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔سی این این کے مطابق زلزلے کے بعد کم از کم 159 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ رجکریسٹ کے میئر پیڈی بیڈن نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔