اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب کیجانب سےمولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کی منظوری

نیب نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ذرائع کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نیب مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین کرے گی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت ایم ایم اے کے سربراہ بھی رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کئی حکومتوں میں اہم کردار کرچکے ہیں، نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مولانا فضل الرحمان کی رائے کو ایک مقام حاصل ہے۔اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے موجودہ اتحاد کے مرکزی کردار بھی ہیں۔