آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور وہاں قائم مقام امریکی سیکرٹری دفاع رچرڈ سپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل مارک ملے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔