اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو بیٹ کا تحفہ

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی عمران خان سے تاریخی ملاقات کل وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات کے بعدوائٹ ہاؤس میں دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ’بلا‘ تحفے میں دیا جو کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی تھا۔ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بلے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے، آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ یہ ’زبردست کھلاڑی‘ اور ’پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم‘ ہیں۔