اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی نژاد ساجد جاویدبرطانیہ کے نئے وزیرخزانہ

برطانیوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے منتخب وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کر دی ہے، اور سب سے پہلے انہوں نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ساجد جاوید برطانوی وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلےغیرسفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں۔ برطانیہ میں وزیرخزانہ کا عہدہ وزیراعظم کے بعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے، ساجد جاوید اس سے قبل تھریسامے کی حکومت میں وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 49 سالہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کی پیدائش روش ڈیل میں ہوئی ہے وہ ڈوئچے بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، تھریسامے کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ساجد جاوید وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بھی تھے۔ساجد جاوید پہلے برطانوی وزیرِ خزانہ ہیں جو برطانوی اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں اور برطانیہ میں یہ عہدہ چانسلر آف ایکسچیکر بھی کہلاتا ہے۔