اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہبازشریف کیجانب سےاخبار’’ڈیلی میل‘‘پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کے لیے برطانوی امداد میں خورد برد کے الزام پر برطانوی اخبار ’’ ڈیلی میل ‘‘ کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائرکردیا۔ اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا کہ ڈیوڈ روز کی خبر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف ایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کرتے ہیں، قانونی نوٹس کسی بھی الزام میں کوئی صداقت ہوتی یا کوئی ثبوت ہوتا تو فرد جرم لگا کر مجھے گرفتار کیا جانا چاہیے تھا، خبر صرف ان کی اور ان کے خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کے لیے گھڑی گئی، بقول برطانوی صحافی اسے اعلی سطح پر حساس ترین دستاویزات تک رسائی دی، برطانوی صحافی کو پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سے بھی ملوایا گیا۔
شہبازشریف نے نوٹس میں موقف اپنایا کہ صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، ذاتی ساکھ، شہرت اور پیشہ وارانہ کردار سب سے بڑھ کر ہے، اسے بچانے کے لیے ہر حد تک جاوں گا، عدالتوں کے ذریعے سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔