اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مشکوک گاڑی نیب افسراسد جنجوعہ کا پیچھا کرنے لگی

مشکوک گاڑی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسراسد جنجوعہ کا پیچھا کرنے لگی، نیب افسرکی شکایت پر تھانہ گولڑہ میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کا دفتر سے گھر جاتے مشکوک گاڑی نے تعاقب کیا، گاڑی نمبر اے اے جی 712 کے تمام شیشے کالے تھے۔اسلام آباد ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق سفید رنگ کی 2017 ماڈل،سوزکی ویگن آر گاڑی، سید نجم الحسن نامی شخص کے نام پر رجسٹررڈ ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اسد جنجوعہ نیب راولپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں، اسد جنجوعہ نے ہی آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا۔