اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کوپیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے حادثہ میں شہادت پانے والوں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ وزیر خارجہ نے اس طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔

یاد رہے راولپنڈی میں موہڑہ کالو کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 18 افراد جاں بحق اور12 سے زائدزخمی ہو گئے۔