اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کشمیری کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کو برداشت نہیں کریں گے

بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کیےجانے پر ردِعمل دیتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی حکومت خودتذبذب کا شکار ہے۔بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں،حکومت نےکل اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔بھارت کےخلاف عالمی سطح پرسفارتکاری کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مطابق بھارت نے کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ، کلسٹر بم استعمال کرکےمقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔مودی کے پاس وقت کم ہے وہ ایک دو دن میں کچھ نہ کچھ کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارتی آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت آٹیکل 35 کی وجہ سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہتا تھا۔ اب بھارت کشمیریوں رہنماؤں پر ہی طرح طرح کے الزامات لگارہا ہے،حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہے، بھارت یاسین ملک کوسلو پوائزنگ کر رہا ہے اورنظر بند حریت قائدین پر ذہنی و جسمانی ٹارچر کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کو برداشت نہیں کریں گے، جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہی نہیں ہے۔ہمیں بھارت سے کچھ پرانا حساب بھی چکانا ہےکشمیری اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
راجہ فاروق کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پاک فوج پر پورا بھروسا ہے، پاک فوج بھارت کی ہرقسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھارت عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے، اس صورتحال میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائیڈنگ کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں آنا چاہیئے۔کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کا دفاع کریں گے ،بھارت نے جارحیت کی تو آزادکشمیر کا بچہ بچہ دھرتی کا دفاع کرے گا۔ جنگ کی صورت میں کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان ثابت ہو گا۔