اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر: چین کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی

بیجنگ: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ جلد پاکستانی مؤقف کی تائید میں بیان جاری کرے گا. ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ چین اسٹیٹ کونسلر، وزیر خارجہ وانگ ژی سے ڈھائی گھنٹے ملاقات ہوئی، چینی وزیر خارجہ نے بھارتی یک طرفہ اقدام کے خلاف ہمارے مؤقف کی تائید کی، چین نے آج  ایک پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کابا اعتماد دوست ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت، جغرافیہ میں تبدیلی ہوئی، چین نے اتفاق کیا کہ بھارتی اقدامات سے خطےمیں امن کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر متنازع مسئلہ تھا اور ہے. چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قراردادوں پرہونا چاہیے، چین کی خواہش ہے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، چین کو پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا ہے، ہمیں کرفیو اٹھنے کے بعد مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے، ردعمل بھی آ سکتا ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت پلواما جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، چین نے کہا کہے کہ وہ پاکستان کی سیکیورٹی کونسل جانے کی حمایت اور مکمل تعاون کرے گا. پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری وزارتیں اور مشنز آپس میں روابط جاری رکھیں گے، روابط سے مشترکہ حکمت عملی ہوگی اورہم یکسوئی سے آگے بڑھ سکیں گے.