اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 15 واں روز،کشمیری کرفیو توڑ کر باہرنکل آئے جھڑپوں میں1 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 15 واں روز، ریاست کا پوری دنیا سے انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے رابطہ منقطع ہے۔ متعدد علاقوں میں کشمیری کرفیو توڑ کر باہرنکل آئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک نوجوان شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مظاہروں کے دوران ایک اور لڑکے نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ایجنسی کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اب تک چار ہزار سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس متنازع قانون کے تحت حکام کسی بھی شخص کو کم از کم دو سال تک مقدمہ چلائے بغیر حراست میں رکھ سکتے ہیں۔ حکومتی حراستی مراکز اور قید خانوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو کشمیر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔