اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب کرفیو اٹھے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بھی کرفیو توڑنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز اور کشمیریوں کے مابین مڈ بھیڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور ان کے عزائم سب کے سامنے ہیں۔ ہماری طرف سے ایک واضع پیغام آج دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔