اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میڈیکل یونیورسٹیز پوسٹ گریجویٹس پروگرامز کے مسائل ، خدشات اور ان کے حل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ۔

اسلام آباد (محمد جابر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میڈیکل یونیورسٹیز پوسٹ گریجویٹس پروگرامز کے مسائل ، خدشات اور ان کے حل کے موضوع پر مذاکرے کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں مختلف ڈاکٹرز تنظیموں کے نمائندوں سمیت یونیورسٹی فزیشنز، سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز نے بھرپور شرکت کی ۔ مذاکرے کی صدارت پروفیسر اقبال میمن وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے کی ۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں یونیورسٹیز سے فارغ شدہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور ان کی ممکنہ حل کے سلسلے میں حکومت سے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ تاکہ اس ایشو کو سعودی عرب حکومت کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا جاۓ . تقریب سے پروفیسر امجد چودھری ،پروفیسر ندیم اختر،پروفیسر نعیم ملک ،ڈاکٹر سعید لغاری،ڈاکٹر عثمان چیمہ ، ڈاکٹر شکیل خان، ڈاکٹر اسد نور مرزا،ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر اسفندیار نے خطاب کیا ۔ تقریر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فضل ربی نے واضح کیا کہ ہزاروں ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کے نتیجے میں ملک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ یہی پروفیشنل ورک فورس ملکی زرمبادلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس قسم کے فیصلوں کے پیچھے تمام محرکات کے تحقیقات کی جائے کیونکہ یونیورسٹیز پروگرام سے وابستہ ہزاروں ڈاکٹروں میں اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ مختصر نوٹس پر ملک کے مختلف حصوں سے ڈاکٹرز شریک ہوۓ۔