اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

صدر ٹرمپ تنازع کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کریں گے

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر مودی سے بات کریں گے، صدر ٹرمپ نے مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے دوبارہ رابطہ کر کے اس حوالے سے آگاہ کیا، عمران خان نے امریکی صدر کو بھارتی اقدام کے باعث خطے میں پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر کو بتایا کہ مودی سرکار کے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازعہ معاملہ ختم کرنا تھا اور اس کے پیچھے بھارت آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ہندوستان کے یہ یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہیں۔ وادی میں ایک نیا انسانی بحران جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا صدر ٹرمپ کو بتایا گیا کہ آج کرفیو کو پندرہ روز گزر گئے ہیں۔ ہماری اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر سے کردار ادا کرنے کا کہا اور کہا کہ ہندوستان کو فی الفور کرفیو اٹھانے کا کہا جائے۔ بھارت بین الاقوامی کمٹمنٹ کی پاسداری کرے اور اس مسئلے کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کرے جس کا وہ پابند ہے۔ انہوں کہا کہ وزیر اعظم نے جس طرح پاکستان کا مقدمہ صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کیا مجھے ان پر فخر ہے۔