اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خدشہ ہےبھارت دہشت گردی کروا کرپاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا

وزیرخارجہ شاہ محمووقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیاہے، مقبوضہ کشمیر میں100دہشت گرد داخل ہوئے ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کوخطوط لکھے، خدشہ ہے بھارت ایک نیاناٹک رچانےوالاہے اور پاکستان پرالزام لگاسکتاہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوخدشہ ہےلوگ نکلیں گے تووادی میں خون خرابہ ہوگا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس تنظیموں کی توجہ دلاناچاہتاہوں، کشمیریوں کے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں، نماز جمعہ کے بعد لوگ ضرورباہرنکلیں گے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کوخط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بھارت کو ایف اے ٹی ایف پر منہ کی کھانی پڑی، کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے، آج پوری قوم یک زبان ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں، ٹرمپ نےہم سےوعدہ کیاہےکہ مودی سےبات کرین گے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔