اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکی رکن کانگریس بھارت کیجانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پریشان

امریکی رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز کا مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پریشان ہوں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہوں، کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، کشمیریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔رکن کانگریس نے خط میں لکھا کہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھائے، کشمیر کے معاملے پر بات کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
شیرس ڈیوڈز کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے بھی بات کرنا ہوگی، بین الاقوامی مبصروں، این جی اوز کا کشمیر میں داخلہ بحال کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امریکی اقدار اور خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، اپنی اقدار کیلئے کھڑے ہوکر دنیا کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہے۔