اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مصباح الحق ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرویوز کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے کمیٹی سے مستعفی ہو کر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جب کہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔