اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی اور سکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی پی رہنما کے خلاف 3 تحقیقات چل رہی ہیں اور ان کے خلاف تمام الزامات ٹھوس تھے، جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو نیب تحقیقات کے سلسلے میں سوالنامہ بھی بھجوایا گیا تھا، جس کے وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔