اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 52 ویں روز بھی برقرار

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 52 ویں روز بھی برقرار ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی 50 ہزار گاڑیاں 5 اگست سے بند ہیں۔طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار تا حال بند ہیں، مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔ بھارتی فوج کی جگہ جگہ موجودگی سے وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر تباہ حالی کا شکار ہے، 50 ہزار گاڑیاں 5 اگست سے بند پڑی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ باون روز سے انہوں نے ایک پیسہ بھی نہیں کمایا۔
ادھر بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی بھارتی خواتین نے دہلی پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ اب تک بھارتی فوج 13 ہزار لڑکوں کو گرفتار کرچکی ہے، تمام افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔