اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا سلامتی کونسل کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا

ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالمی معیشت میں ایران کے کردار کو محدود کردیا ہے، ایران، کیوبا، وینزویلا، چین، روس پر پابندیاں جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران سمیت کئی ملکوں پر یہ جرائم، مجرموں کو کبھی نہیں بھولے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مکمل امن چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ میں آگ لگی ہوئی ہے، امریکا سلامتی کونسل کی بات مانتا ہے نہ احترام کرتا ہے، امریکا سلامتی کونسل کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے معاہدے توڑے پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے، امریکا کچھ بھی کہے یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل کررہے ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔