اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کشمیری اپنی ہی سرزمین کی کھلی فضا میں قید ہیں

ترک صدر طیب رجب اردوان نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے رہنے اور کشمیری عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے، پاک ترکی برادرانہ تعلقات مثالی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تعاون کے لئے بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
اتوار کو ترک صدر طیب رجب اردوان اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے استنبول میں تقریب کے دوران پاک بحریہ کے لئے چار میں سے پہلے بحری جہاز میلگیم بلاک ون کلاس فرگیٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب رجب اردوان نے برادر پاکستان ترکی تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تعاون کے لئے بہت بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنی ابتدائی تقریر میں اس منصوبے کو پاک ترکی بھائی چارے کی ایک اور مثال قرار دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بارے میں مہمانوں کو تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔
ایڈمرل عباسی نے ترک صدر کا نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام مستقل حمایت کے لئے ترکی کے مقروض ہیں۔