اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم کو سری لنکا نےسیریز میں وائٹ واش کر دیا

سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 13 رنز سے جیت گئی۔ لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ فرنینڈو نے 78 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور سمارا وکراما نے کیا، اس بار مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 24 کے مجموعی سکور پر گوناتھیکلے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر 9 گیندوں پر 8 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، وکراما 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین راجا پاکسا تھے جنہوں نے 8 گیندوں پر 3 رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے، پریرا 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ شناکا نے 12 رنز بنائے۔فرنینڈو نے جارحانہ باری کھیلی اور 48 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ مہمان ٹیم نے مقررہ اوور میں 147 رنز بنائے۔ محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اور بابر اعظم نے آغاز کیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ناکام ہوئے۔ پہلے اوور کی پہلی گیند پر راجیتھا نے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان کو شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔فخر زمان ٹی ٹونٹی میں مسلسل بری کارکردگی کا تسلسل جاری ہے، آخری دس اننگز میں وہ صرف 10.80 کی ایوریج سے 108 رنز بنا سکے ہیں۔قومی ٹیم کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر وکراما کو کیچ دے بیٹھے۔تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 50 گیندوں پر 52 رنز بنا کر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ڈی سلوا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ 103 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گری۔ عماد وسیم 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔پانچواں وکٹ آصف علی کی گری جو 2 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز 17 تک محدود رہی، ڈی سلوا کی آسان گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم مقررہ اوور میں 134 رنز بنا سکی۔ ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔