اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقامی وکیل کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے ؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کو احتجاج کا حق حاصل نہیں، پالیسی کے خلاف احتجاج کا حق ہے جمہوری حکومت کے خلاف نہیں، احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا جب کہ دنیا بھر میں کوئی عدالت احتجاج کے حق کو ختم نہیں کرسکتی۔ لوکل انتظامیہ کودوسرے شہریوں کے حقوق کو بھی تحفظ دینا ہے۔
چیف جسٹس نے دھرنے کے خلاف دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔