اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہی سماعت کیلئے درخواست دائر

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث آج ہی سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے، آج سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آج ہی نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے۔
واضح رہے اس سے پہلے یہ سماعت منگل کے روز ہونا تھی ۔