اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دی گئی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاہ دن کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پرفیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔