اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

داعش جنگجوؤں کی سازش پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے

ترک فورسز کی جانب سے داعش جنگجوؤں کی سازش پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے، اور بغدادی کے قریبی رشتے داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز بغدادی کی بہن اور بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بغدادی کے قریبی لوگ ترکی میں داخل ہوکر ملک میں دہشت گردی کے عزائم رکھتے ہیں، اسی لیے وہ یہاں پناہ تلاش کررہے ہیں، تاہم متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، گزشتہ سال 2 جون کو شمالی ترکی سے بغدادی کی ایک بیوی اور بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوی اور بہن گرفتار ہوچکی ہیں۔ امریکی صدر نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس دوران انہیں اطلاع دی گئی کہ ترک فورسز کے ہاتھوں بغدادی کی بہن اور بیوی گرفتار ہوئیں۔