اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مودی حکومت کشمیریوں کی پہچان چھیننے پر تلی ہوئی ہے

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی پہچان ختم کرنے کی ایک اور سازش کرتے ہوئے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کھیلوں کے میدان کے نام بھی تبدیل کررہی ہے، شیرکشمیر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سردار پٹیل اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی پہچان چھیننے پر تلی ہوئی ہے، بھارت کشمیریوں کی تاریخ مٹانا چاہتا ہے، اقوام متحدہ بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تین ماہ سے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے، عالمی ضمیر نہ جاگا تو کشمیریوں کی تاریخ تک مٹادی جائے گی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور کشمیریوں کی پہچان چھیننے کا نوٹس لیا جائے۔