اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شیخ رشید ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے

وزیر ريلوے شيخ رشيد ايل اين جی کيس ميں ليگی رہنما شاہد خاقان کے خلاف احتساب عدالت میں نيب کے پہلے گواہ ہوں گے۔ ایل این جی ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست کے مطابق استغاثہ کی جانب سے مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کيے جائيں گے جن ميں وزارت توانائی کے 4 افسران بھی شامل ہيں۔
گواہوں کی فہرست ميں وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی شامل ہیں، قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین اور ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی جمیل اجمل بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔
شیخ رشید کئی بار شاہد خاقان پر کرپشن کے الزامات اور مناظرے کا چیلنج دے چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی پر بطور وزیرِ پیٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دينے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ٹھیکے سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔