اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نظر ثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کا جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی سپریم کورٹ ماضی میں توسیع دیتی رہی۔ عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیر اعظم کا اختیار ہے جبکہ آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی ہے۔قانون میں آرمی چیف کی مدت نہ ہونے کا مقصد ہے وزیراعظم جب چاہیں رکھیں جب چاہیں ہٹا دیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی سکیورٹی کا ادارہ ہے۔ملکی حالات سکیورٹی آف پاکستان سے منسلک ہیں لہذا عدالت اپنے 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصیلی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنایا جائے اور ان کیمرہ سماعت کی جائے۔