اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,999FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرونا وائرس کے حملے کا خطرہ، پاکستان نے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان نے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا جبکہ امپورٹ‌ کی جانے والی اشیاء کو فیومیگیشن کے بعد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے تمام اور بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی امیگریشن سے پہلے اُن کی اسکریننگ کی جارہی ہے، علاوہ ازیں ائیرپورٹس پر خصوصی اسپرے کا عمل بھی شروع کردیا گیا جس کے تحت جہازوں کے اندر بھی فیومیگیشن کی جارہی ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ سی اے اے کے مطابق چین کے ساتھ براہ راست پروازیں دو فروری تک منقطع رہیں گی، صورتحال کو دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کےتحت کیاگیا، دو فروری تک کسی بھی ایئرپورٹ سےچین کیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ نہیں ہوں گی۔
دوسری طرف محکمہ پورٹ ہیلتھ نے بھی کرونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی جس میں چین سے درآمد ہونے والے مال کو مشروط کلیئرنس دینے کی ہدایت کی گئی۔
ایڈوائزری میں کسٹم حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین سےدرآمد ہونے والی اشیاء کو فیومیگیشن کرکےہی کلیئرکیاجائے، فیومیگیشن کا عمل پورٹ ہیلتھ کی نگرانی میں کیا جائے۔پورٹ ہیلتھ کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ فیومیگیشن نہ کرنے سے پورے ملک کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔