اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حج 1441 ہجری کا لوگو جاری کر دیاگیا

سعودی وزارت اطلاعات نے حج 1441 ہجری کا لوگو جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق حج کے نئے لوگو میں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی کرتے ہوئے ‘بسلام آمنین’ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ دو الفاظ قرآن مجید کی سورہ الحجر کی آیت 46 سے ماخوذ ہیں۔ ‘بسلام’ سے مراد سلامتی کے ساتھ اور ‘آمنین’ سے مراد امن کے ساتھ ہے یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا۔
سعودی وزارت نے کہا ہے کہ لوگو میں چار دائرے ہیں جن کے قریب 20 اور 41 لکھا ہے، اس سے مراد عیسوی سال 2020 اور ہجری سال 1441 ہے۔ دائروں کے وسط میں سیاہ مکعب ہے جس سے مراد کعبۃ اللہ ہے۔ لوگو کی ترکیب اس طرح بنی ہے جس طرح ‘حج’ لکھا جاتا ہے۔ سبز رنگ سے مراد سلامتی، صحت اور امن ہے۔ لکیروں اور ان کے درمیان خالی سفید جگہ سے مراد طواف کے دوران سماجی فاصلہ ہے جو حج کے مناسک کی ادائیگی میں اختیار کیا جائے گا۔