اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران جھڑپیں

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلام مخالف ریلی میں  قرآن مجید کے اوراق پھاڑ دیے جانے کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور تیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز اسلام مخالف اس ریلی کا انعقاد ’اسٹاپ اسلامائزیشن آف ناروے‘ نامی گروپ نے ملکی پارلیمانی عمارت کے قریب کیا تھا۔ جمعے کے روز دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے ایسا ہی ایک اسلام مخالف مظاہرہ سویڈن میں بھی کیا تھا۔