اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرونا کی نئی لہر،مارکیٹیں 10 بجے بند، ماسک کا استعمال لازمی قرار

ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے اور مُلک بھر ماسک کے استعمال پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
این سی او سی نے کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک کے 11 شہروں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ ان تمام شہروں میں آج جمعرات 29 مئی سے این سی او سی کے فیصلے نافذ کردیے جائیں گے۔
حکمت عملی کے تحت آج سے شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ آج سے شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹیورینٹس اور کاروباری مراکز رات دس بجے تک بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ پبلک پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات کو بھی روزانہ شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، ہسپتال سمیت اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی دکانیں کُھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کے ریستواں بھی 24 گھنٹے ہوم ڈیلیوری جاری رکھ سکیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے کورونا ہاٹ اسپاٹس کے علاقوں میں ٹیسٹںگ ، ٹریسنگ اینڈ کوارنٹین (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت اقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 28 اکتوبر 2020 سے تاحکم ثانی کیا جائے گا۔