اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ابھینندن سے متعلق بیان،پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش ہے

راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاکستان کی جیت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ پاک فوج اندرونی اور بیرونی حالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کسی اور صورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ میں آج یہاں صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی جسے دنیا بھر نے تسلیم کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 26 فروری 2019ء کو بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانا پڑی۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ ان حالات میں دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کر چکی ہیں۔ تاہم پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ قوم کی مدد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ بیانات کی وجہ سے رینک اینڈ فائل میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل میں کوئی فرق نہیں ڈالا جا سکتا۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل اکائی ہے اور رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا دعویٰ غلط ہے۔ آدھا سچ نہیں، بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا۔