اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال نہ کیا جائے:اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سن 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کو بحال نہ کریں، جس سے صدر ٹرمپ نے يکطرفہ طور پر عليحدگی اختيار کر لی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے جو بائیڈن کو ایک بالواسطہ پیغام میں یہ گزارش کی ہے۔ آئندہ برس بیس جنوری کو ممکنہ طور پر امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے بائیڈن پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں اگر ایران یورینیم کی افزودگی سے متعلق سخت شرائط پر عمل کرتا ہے اور انہيں ’مزید سخت اور ان ميں توسیع کے ليے‘ اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے تو اس کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کیا جا سکتا ہے۔