اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

افغانستان : بامیان میں2 بم دھماکے، 23 افراد ہلاک ، 59 زخمی

ذرائع کے مطابق شہر میں 20سال کے بعد دہشتگردی کا اتنا بڑا واقعہ ہوا،بامیان صوبے کے دارالحکومت بامیان شہر میں منگل کی سہ پہر ساڑھے چاربجے دھماکے ٹیکسی سٹینڈ اور مارکیٹ کے قریب ہوئے جہاں عام طور پر رش ہوتاہے ۔متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے ،مرنیوالوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔افغان صحافی نے مقامی انتظامیہ اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ۔ افغان شہروں کے مقابلے میں بامیان کوسب سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔
افغانی میڈیا کے مطابق شہر میں اس طرح کے ہلاکت خیر دھماکے پہلی بار ہوئے ہیں ،طالبان نے کہا دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،ہم اس میں ملوث نہیں۔ ادھر ہلمند کے ضلع ناوا میں طالبان کے حامی فوجی نے فائرنگ کرکے 5اہلکار ہلاک کردیئے ۔ خوست کے سرکاری دفتر میں دھماکے سے 5 افرادزخمی ہوگئے۔