اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور میں لاک ڈائون ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی

لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز کورونا کے 13ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد کورونا کے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے اور لاہور اس میں سر فہرست ہے، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار سے زائد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، لاہور میں 625 سے زائد مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کے اقدامات کررہی ہے، محکمہ صحت کی معاونت کی جارہی ہے ، آج ہی ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اسپتالوں کو ازسر نوفعال کردیاگیا ہے، کورونا انجکشن کی مزید خریداری کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے،پہلے سےمختص اسپتالوں کودوبارہ فعال کیا گیا ہے، ایکسپو سینٹر میں 300 سے زیادہ بیڈ لگادیے گئے ہیں، پنجاب میں 1400سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، تحریک انصاف سے زیادہ بڑے جلسے کوئی نہیں کرسکتا، اجتماعات کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ موجود ہے، ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کردیئے ہیں، جو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اور جہاں جہاں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں گی قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔آئندہ کچھ روز میں لاہور کے حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی۔