پاکستانی کھلاڑی آک لینڈ میں میچ سپر مین بن گئے

آک لینڈ (آن لائن) ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 8 کے مجموعی سکور پر مارٹن گپٹل شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جنہوں نے پیچھے کی جانب بھاگتے ہوئے باؤنڈری کے قریب عمدہ ڈائیو لگا کر شاندار کیچ پکڑا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں جاری میچ میں پاکستانی ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 8 کے مجموعی سکور پر مارٹن گپٹل شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جنہوں نے پیچھے کی جانب بھاگتے ہوئے باؤنڈری کے قریب عمدہ ڈائیو لگا کر شاندار کیچ پکڑا۔ قومی ٹیم کو دوسری کامیابی حارث رؤف نے دلائی جنہوں نے 21کے مجموعی سکور پر ڈیوون کونوے کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔