اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انگلینڈ میں کرونا وائرس سے احتیاط کیلئے 3 اقدامات کا اطلاق ضروری قرارکیا ہیں وہ؟

یو کے (آن لائن)آج کل دنیا بھر میں کروناوائرس کی وباء نے اودھم مچا رکھا ہے اس جان لیوا وائرس نے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع کی ہیں اور کاروبار زندگی کو بھی مفلوج کر رکھا ہے،حکومت کے تازہ جائزے کے مطابق گذشتہ سات دنوں کے دوران لوٹن میں 751 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ، جس میں 123 (19.6٪) کا اضافہ ہوا ہے۔ کیسز کی شرح 100،000 رہائشیوں میں 314.5 ہے۔اس حوالے سے لوٹن بورو کونسل کے ڈائریکٹر برائے صحت عامہ لوسی ہبر نے کہا کہ لوٹن ہفتے کی صبح سے ٹیئر 3 پابندیوں میں داخل ہو جائے گا، اس موقع پر انہوں نے سب شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ سختی سے پابندیوں پر عمل کریں اور مقامی جانچ کے مراکز میں تیزی سے ٹیسٹ کروانے کی کوشش کریں۔ برطانیہ میں تازہ کورونا کی صورتحال کے جائزے کے بعد سکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرق میں کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، انگلینڈ کے مشرق اور جنوب مشرق کے وسیع و عریض علاقے جس میں بیڈفورڈشائر ، بکنگھم شائر ،برکشائر ، پیٹربورو، ہارٹ فورڈ شائر میں ٹیئر 3 اقدامات کا اطلاق کرنا ضروری ہے۔ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشن اینڈ کلچرل سینٹر لوٹن پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے ٹیئر 3 پابندیوں کے اطلاق کے باعث کمیونٹی سے کہا ہے کہ سینٹر میں ہفتے اور اتوار 19 اور 20 دسمبر کو منعقد ہونے والی ناردرا سرجری کو معطل کیا گیا ہے تاہم اس موقع پرلوٹن باروکونسل کی صحت عامہ کی پورٹفولیوہولڈر کونسلر خدیجہ ملک نے کہا کہ لوٹن نے کیسز کی شرحوں کو کم کرنے کے لئے پہلے بھی بہت اچھا کام کیا ہے اور ہم پھر پرعزم ہیں کہ وہ دوبارہ بھی کوششیں کریں گئے۔